کیا روس کے پاس ٹرمپ کے بارے میں خفیہ معلومات ہیں؟

امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی خفیہ اداروں کی جانب سے اپنے متعلق شرمسار کرنے والے مواد کے اکٹھا کیے جانے کی خبروں کو کیچڑ اچھالنے کے مترادف قرار دیا ہے۔ خیال رہے کہ امریکی میڈیا نے یہ خبر دی ہے کہ روسی خفیہ اداروں نے مسٹر ٹرمپ کو ذاتی طور پر زیر کرنے والا مواد حاصل کر لیا ہے۔ ایک غیر مصدقہ رپورٹ میں کہا گيا ہے کہ روس کے پاس ان کے متعلق شرمسار کرنے والی پریشان کن معلومات ہیں۔ بغیر کسی سیاق و سباق کے نو منتخب صدر نے ٹویٹ کیا: ‘جھوٹی خبر، یہ پوری طرح سے سیاسی طور پر کیچڑ اچھالنے کے مترادف ہے۔’

مسٹر ٹرمپ اپنی حلف برداری سے نو دن قبل بدھ کے روز پریس کانفرنس کرنے والے ہیں۔ امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے نو منتخب صدر اور ان کے پیش رو صدر براک اوباما کو معلومات بہم پہنچائی ہیں لیکن امریکی خفیہ برادری نے ان دعووں کی بابت عوامی طور پر کچھ نہیں کہا۔ حالیہ ہفتوں کے دوران مسٹر ٹرمپ امریکی ایجنسیوں کی رپورٹ کے شدید دباؤ میں رہے ہیں جس میں یہ کہا گيا ہے کہ روس نے انتخابی مہم کے دوران ڈیموکریٹک پارٹی کی ای میلز ہیک کی تھیں۔

روس نے کہا ہے کہ ہیکنگ کے امریکی الزامات ‘وِچ ہنٹ’ کی یاد دلاتے ہیں. ان کا کہنا ہے کہ ہلیری کلنٹن کے خلاف اور مسٹر ڈونلڈ ٹرمپ کے حق میں انتخابی نتائج کو موڑنے کا حکم کریملن سے دیا گيا تھا۔ لیکن ابھی تک مسٹر ٹرمپ انٹیلی جنس ایجنسیوں کے نتائج سے واضح طور پر متفق نظر نہیں آئے اور انھوں نے روس کے ساتھ اچھے تعلقات کی مخالفت کرنے والوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انھیں ‘احمق’ کہا ہے۔ دوسری جانب روس نے ہیکنگ میں شمولیت سے انکار کیا ہے اور امریکہ پر ‘وچ ہنٹ’ کا الزام لگایا ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s