فلسطینی نے اسرائیلی فوجیوں پر ٹرک چڑھا دیا

703938-israeltruckaccident-1483884869-213-640x480اسرائیل میں ایک فلسطینی نے تیز رفتار ٹرک سے فوجیوں کے ایک گروپ کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں 4 فوجی ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے۔ فرانسیسی خبر رساں اداے اے ایف پی کے مطابق جائے وقوع پر موجود ایک امدادی کارکن نے بتایا کہ اس واقعے کے نتیجے میں کئی فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں جبکہ پولیس اس واقعے کی ایک سوچے سمجھے حملے کے طور پر اس کی تحقیقات کررہی ہے۔

 24496235-F9E3-4FAB-AC19-5167A38154DB_cx0_cy10_cw0_w1023_r1_s

اسرائیلی پولیس اور ریسکیو سروسز نے بتایا کہ یہ واقعہ یروشلم میں پیش آیا جہاں اسرائیلی فوجی ایک بس سے اتر رہے تھے کہ اچانک ایک تیز رفتار ٹرک ان کی طرف آیا اور ان کے اوپر چڑھ گیا۔ ایک عینی شاہد کے مطابق کچھ لوگوں کو کچلنے کے بعد ڈرائیور ٹرک کو ریورس کر کے واپس آ رہا تھا تا کہ مزید لوگوں کو ٹکر مار سکے، اس سے واضح ہوتا ہے کہ یہ سوچا سمجھا حملہ تھا۔

 safe_image-3اسرائیلی ریسکیو سروس ایم ڈی اے کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں تین خواتین فوجی اہلکار اور ایک مرد شامل ہے اور ان سب کی عمریں 20 سے 25 کے درمیان تھیں جبکہ زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس ایک سال تک اسرائیلی فورسز کی جانب سے فلسطینی شہریوں پر فائرنگ اور فلسطینیوں کی جانب سے اسرائیلی فوجیوں پر حملے کے واقعات رونما ہوتے رہے تھے تاہم چند مہینوں سے اس میں بہت حد تک کمی واقع ہوگئی تھے۔

 

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s