کرپشن کے الزامات، پولیس اسرائیلی وزیراعظم کے گھر پہنچ گئی

F160830ESPOOL11-e1472576115949 اسرائیلی پولیس وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو پر لگے بدعنوانی کے الزامات کی تفتیش کرنے کے لیے ان کے گھر پہنچ گئی ہے۔ وزارتِ انصاف کے اہلکار نے کہا کہ ’وزیر اعظم سے کاروباری شخصیات سے فائدے حاصل کرنے کے حوالے سوالات کیے گئے۔‘ اہلکار نے مزید کوئی معلومات فراہم نہیں کیں۔ اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیراعظم پر کاروباری شخصیات سے ’عنایات‘ یا بڑے پیمانے پر تحائف وصول کرنے کے الزامات ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مرکزی یروشلم میں وزیراعظم کی رہائش گاہ پر تین تفتیشی افسران ان سے پوچھ گچھ کی۔Margalit-TheCorruptionAllegationsAgainstBenjaminNetanyahu-1200

یروشلم پوسٹ اخبار کے مطابق بنیامن نیتن یاہو سے ان کی رہائش گاہ پر تین گھنٹے تک تفتیش جاری رہی۔ بنیامن نیتن یاہو کے حوالے سے حالیہ مہینوں میں سامنے آنے والے سکینڈلز پر ان کے مخالفین نے تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا تاہم ان میں سے ایک پر بھی مقدمہ نہ چل سکا۔ اسرائیلی وزیراعظم پر عوامی پیسہ ذائع کرنے کا الزام بھی ہے جس میں برطانیہ کے ایک دورے کے دوران حسب ضرورت ذاتی بیڈ روم پر ایک لاکھ 27 ہزار ڈالر خرچ کرنا بھی شامل ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s