نتیجہ جو بھی ہو، آپ کا شکریہ : ہیلیری کی ٹویٹ

امریکی سیاسی تاریخ کے سب سے زیادہ تند وتیز صدارتی انتخاب کے ابتدائی نتائج آنا شروع ہو چکے ہیں ایسے میں ڈیموکریٹک امیدوار ہیلیری کلنٹن نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر مختصر پیغام جاری کیا ہے۔ اپنے پیغام میں کلنٹن کا کہنا ہے “مجھے اپنی ٹیم پر فخر ہے تاہم ابھی تیقن کے ساتھ کچھ کہنا مشکل ہے۔ آج جو بھی نتیجہ سامنے آئے، میں سب کچھ کرنے کے لئے آپ کی شکر گزار ہوں۔” بعض لوگوں کا خیال ہے کہ ہیلیری کی ٹویٹ ان کی ممکنہ شکست کا اعتراف ہے، تاہم حتمی طور پر فی الحال کچھ کہنا ممکن نہیں۔ بعض حلقے سمجھتے ہیں کہ انتخابات میں اب تک ‘حیرانگی’ کا عنصر ہی مترشح ہوتا ہے۔”

یاد رہے کہ ری پیبلیکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کی متعدد سوئنگ ریاستوں بالخصوص اویائیو اور انڈیانا میں حیران کن نتائج دکھا رہے ہیں۔ تاہم فلوریڈا کے سوئنگ نتائج میں ٹرمپ نے اپنی برتری برقرار رکھی ہے جبکہ امریکی خبر رسان ادارے نے یہاں ان کی کامیابی کی خبر جاری کی ہے۔ ‘العربیہ’ کی نامہ نگار کے مطابق مشی گن ریاست جہاں ہمیشہ سے ڈیموکریٹس ہی کامیاب ہوتے چلے آئے ہیں، وہاں بھی ٹرمپ کو برتری حاصل ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s