گڈانی شپ بریکینگ یارڈ : ناکارہ جہاز میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ

  گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں ایک ناکارہ بحری جہاز میں ہونے والے متعدد دھماکوں کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔ ڈپٹی کمشنر لسبیلہ ذوالفقار علی شاہ نے  ہلاکتوں کی تصدیق کی۔ اطلاعات کے مطابق استعمال شدہ تیل بردار بحری جہاز میں ایک سے زائد دھماکے ہوئے جبکہ ٹینک میں تیل موجود ہونے کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) حب کا کہنا تھا کہ امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں تاہم آگ کی شدت کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا رہا۔ انہوں نے بتایا کہ بحری جہاز میں اب بھی 70 مزدور پھنسے ہوئے ہیں اور آگ پر قابو پایا نہیں گیا تو مزید بحری جہازوں میں بھی آگ لگ سکتی ہے۔ بحری جہاز میں کام کرنے والے مزدوروں نے بتایا کہ حادثے کے وقت 100 کے قریب افراد وہاں موجود تھے جبکہ دھماکا ہوتے ہی متعدد مزدوروں نے سمندر میں چھلانگ لگاکر جان بچائی۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s