اقوام متحدہ کا نیا سربراہ کون ہو گا ؟

اقوام متحدہ کے سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ پرتگال کے سابق وزیر اعظم اینتونیو گتریز اقوام متحدہ کے اگلے سیکریٹری جنرل بننے جا رہے ہیں۔ اقوام متحدہ میں روس کے سفیر ویتالے چوركن نے اعلان کیا کہ 66 سالہ اینتونیو گتریز اس عہدے کے لیے ’واضح طور پر پسندید‘ شخصیت ہیں۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جمعرات کو امیداوار کی تصدیق کرنے کے لیے باقاعدہ ووٹنگ ہوگی۔ خیال رہے کہ اینتونیو گتریز گذشتہ دس سالوں سے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین کی سبراہی کر رہے ہیں۔ وہ آئندہ سال بان کی مون کی جگہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا عہدہ سنبھالیں گے۔

اقوامِ متحدہ میں امریکہ کی مندوب سمانتھا پاور نے اس حوالے سے کہا کہ ’انتخاب کا یہ عمل غیر معمولی طور پر غیر متنازع تھا۔‘ سمانتھا پاور کا کہنا تھا کہ ’سب نے اس پر اتفاق کیا جس نے اس سارے عمل کے دوران سب کو متاثر کیا۔‘ سلامتی کونسل کے 15 ارکان نے بدھ کو دس امیدواروں کے لیے خفیہ ووٹ دیا اور کسی نے بھی اینتونیو گتریز کی مخالفت نہیں کی۔ ان ارکان سے کہا گیا تھا کہ وہ امیدواروں میں سے کسی بھی امیدوار کا انتخاب کرنے کے لیے ’حمایت کرنا‘، ’حمایت نہ کرنا‘ یا ’کوئی رائے نہیں‘ لکھیں۔ ان 15 ووٹوں میں سے اینتونیو گتریز کی حمایت میں 13 پڑیں جبکہ دو ارکان نے کسی بھی امیدوار کے حق میں ووٹ نہیں دیا۔

اینتونیو گتریز نے جن نو امیدواروں کو شکست دی ان میں بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی یورپی یونین کی بجٹ کمشنر کرسٹالینا جارجیوا بھی شام ہیں۔ امید ظاہر کی جا رہی تھی کہ اس مرتبہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے عہدے کے لیے کسی خاتون کا انتخاب کیا جائے گا۔ آئندہ سال جنوری میں بان کی مون دس سال بعد سیکریٹری جنرل کا عہدہ چھوڑ دیں گے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s