کراچی میں ’’جو ملک کا غدارہے وہ موت کا حق دارہے‘‘ کے بینرز آویزاں

 

شہر قائد میں گزشتہ روز ’’ جو قائد تحریک کا غدار ہے وہ موت کا حقدار ہے‘‘ کے بینرز کے بعد اب ’’جو ملک کا غدار ہے وہ موت کا حق دار ہے‘‘کے بینرز   آویزاں کئے گئے ہیں۔  کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے نامعلوم افراد کی جانب سے ’’جو ملک کا غدار ہے وہ موت کا حق دار ہے‘‘کے بینرز آویزاں کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ شہر کی مصروف ترین شاہراہ شارع فیصل کے مختلف مقامات پر ’’حکومت پاکستان کی تلاش ‘‘ کے بھی بینرز لگائے گئے ہیں۔

ان بینرز پر کسی بھی جماعت کے بجائے ’’منجانب اہلیان پاکستان‘‘ اور ’’اہلیان کراچی‘‘ تحریر ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سندھ ہائی کورٹ کے اطراف دن دیہاڑے ’’ جو قائد تحریک کا غدار ہے وہ موت کا حقدار ہے‘‘ کے بینرز کے ساتھ صدر ریگل چوک کے قریب ایم کیوایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹرفاروق ستار کے خلاف بھی بینرز لگائے گئے تھے تاہم پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ان بینرز کو ہٹادیا تھا۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s