فلپائن کے صدر کے نازیبا الفاظ، اوباما سے ملاقات منسوخ

امریکی صدر براک اوباما نے لاؤس میں فلپائن کے صدر روڈریگو سے ہونے والی ملاقات کو منسوخ کر دیا ہے اور اب وہ جنوبی کوریا کے صدر سے ملیں گے۔ امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ صدر اوباما نے یہ ملاقات فلپائن کے صدر کی جانب سے ان کو ’بازاری عورت کا بیٹا‘ کہنے پر منسوخ کی ہے۔ اس سے قبل صدر براک اوباما نے کہا تھا کہ فلپائن کے صدر کے ساتھ ملاقات میں منشیات کے حوالے سے ماورائے آئین ہلاکتوں کے ایشو کو اٹھائیں گے۔

صدر براک اوباما کےاس بیان کے بعد فلپائین کے صدر نے کہا کہ ’اگر وہ (اوباما) یہ ایشو اٹھائیں گے تو بازاری عورت کے بچے میں تم کو اجلاس میں گالیاں نکالوں گا۔‘یاد رہے کہ صدر براک اوباما پیر کو آسیان اجلاس میں شرکت کے لیے چین سے لاؤس کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ یاد رہے کہ فلپائن کے صدر روڈریگونے جون میں عہدہ سنبھالا اور اس وقت سے اب تک منشیات کے خلاف اقدامات میں 2400 منشیات فروش اور استعمال کرنے والے ہلاک کیے جا چکے ہیں۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s