عروج کے بعد آئی فون کا زوال شروع ہوگیا

ایپل کے سمارٹ فونز کو دنیا بھر میں مقبولیت حاصل ہے اور ان کی فروخت ریکارڈ توڑ ثابت ہوتی ہے ،تاہم لگ بھگ ایک دہائی بعد لگتا ہے کہ اس کمپنی خاص طور پر دنیا کے مقبول ترین موبائل فون کے زوال کا سفر تیز ہوگیا ہے۔جی ہاں، 2007ء میں متعارف ہونے والے آئی فون کے بعد اب مسلسل دوسری سہ ماہی کے دوران ایپل کے نئے آئی فونز کی فروخت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس سے کمپنی کی آمدنی بھی متاثر ہوئی ہے۔ ایپل کی جانب سے جاری سہ ماہی رپورٹ کے مطابق اس کے منافع میں 27 فیصد تک کمی ہوئی ہے، جس کی وجہ آئی فون کی فروخت میں نمایاں کمی آئی ہے۔ ایپل نے یہ پیشگوئی بھی کی ہے کہ اس کی ڈیوائسز کی فروخت میں اگلی سہ ماہی کے دوران بھی کمی دیکھنے میں آئے گی، جو کہ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو ٹم کک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہوگا۔

ایپل کی جانب سے جاری مالی سال 2016ء کی تیسری سہ ماہی کے اعدادوشمار میں یہ بات سامنے آئی کہ 3 ماہ کے دوران صرف 40 ملین آئی فونز فروخت ہوئے جبکہ دوسری سہ ماہی کے دوران 51.2 ملین آئی فونز فروخت ہوئے تھے۔ یہ پہلی بار ہے کہ آئی فون کی فروخت میں سہ ماہی بنیادوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔ اسی طرح کمپنی کی آمدنی 42.4 ارب ڈالرز رہی جو کہ گذشتہ سہ ماہی میں 50.6 ارب ڈالرز تھی۔ خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق برسوں تک بلاک بسٹر سیلز کے بعد متعدد سرمایہ کاروں کے اندر یہ خدشہ پایا جاتا ہے کہ آئی فونز کا زوال شروع ہوگیا ہے اور ایپل کا عہد اب ختم ہونے کے قریب ہے۔ واضح رہے کہ ایپل کا نیا آئی فون سیون یا سکس ایس ای رواں سال ستمبر میں متعارف کروائے جانے کا امکان ہے اور کمپنی کو امید ہے کہ اس کی ریلیز کے بعد ڈیوائس کی فروخت میں بہتری آئے گی۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s