بیرون ملک پاکستانیوں کے 506 ارب ڈالر کا کالادھن سفید کرنے کی تیاری

حکومت نے بیرون ملک موجود پاکستانیوں کے کئی سو ارب ڈالر کے کالے دھن کو سفید کرنے کے لیے ایمنسیٹی اسکیم کی تیاری شروع کردی ہے جس کے بعد کئی ارب ڈالر پاکستان میں آنے کی اُمید پیدا ہوجائے گی۔ موجودہ حکومت نے کئی اسکیموں کی ناکامی کے بعد اب ایک نئی اسکیم لانے کی منصوبہ بندی کی ہے جس کے تحت حکومت سوئس اور دیگر بینکوں میں موجود اربوں ڈالر کے سرمائے کو ملک میں لانے کی خواہش مند ہے۔

توقع کی جارہی ہے کہ اس اسکیم کے آنے کے بعد کئی ارب ڈالر ملک میں واپس آئیں گے، جس سے ملک میں ڈالر کی سپلائی میں خاطر خواہ حد تک اضافے کا امکان ہے۔ حکومت کے مذکورہ اقدام کے حوالے سے کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ وقتی طور پر روپیہ مضبوط ہوگا مگر اس سے ٹیکس گزاروں کی حوصلہ شکنی ہوگی۔ خیال رہے کہ ایک اندازے کے مطابق پاکستانیوں کے 506 ارب ڈالر بیرون ملک موجود ہیں، جن کے ملک میں واپس آنے سے جہاں زرمبادلہ کے ذخائر میں تیزی سے اضافہ ہوگا وہیں حکومت کو ٹیکسیز کی مد میں بھی ایک بڑا ریونیو ملنے کی اُمید ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s