چینی صدر شی چنگ پنگ کی زندگی کی وہ حیران کُن اور دلچسپ باتیں جو آپ کو معلوم نہیں

چینی صدر شی جن پنگ  1953ءمیں بیجنگ میں پیدا ہوئے اور ان کے والد انقلاب چین کی نمایاں شخصیت تھے۔ ان کے والد کا نام ’شی جونگ شن‘ تھا اور وہ کمیونسٹ پارٹی تشکیل دینے والوں میں شامل تھے۔ چینی صدر اور ان جیسے دیگر افراد کو چین میں ’پرنسلنک‘ بھی کہا جاتا ہے یعنی وہ سینئر افسران جن کی کامیابی میں ان کے خاندانی بیک گراﺅنڈ کا بھی کسی قدر ہاتھ ہو۔ ان کے والد کو 1962ءمیں ڈپٹی پریمیئر کے عہدے سے علیحدہ کرکے جیل میں ڈال دیا گیا۔ اس وقت شی جن پنگ کی عمر 15 سال تھی، انہیں دور دراز ایک گاﺅں ’لیانگ جیاہی‘ بھیج دیا گیا جہاں وہ 7 برس تک رہے۔
وہ خود اعتراف کرتے ہیں کہ گاﺅں میں انہوں نے کسانوں کے شانہ بشانہ بہ شانہ کام کرکے جو وقت گزارا اس نے ان کی زندگی پر گہرے اثرات چھوڑے۔ پھر انہوں نے بیجنگ کی ’سنگھوا یونیورسٹی‘ سے کیمیکل انجینئرنگ کی۔ خبر رساں ادارے ’اے پی‘ کے مطابق انہوں نے کم از کم 9 مرتبہ کمیونسٹ پارٹی میں شمولیت کی کوشش کی لیکن ہر مرتبہ ان کے والد کے معاملات کی وجہ سے مسترد کردیا جاتا۔ بالآخر 1974ءمیں انہیں پارٹی میں شامل کرلیا گیا۔
شی جن پنگ نے 1987ءمیں مشہور چینی فولک گلوکارہ ’پینگ لی یوآن‘ سے
 شادی کی۔ ان کی بیگم کے پاس آرمی جنرل کا رینک بھی ہے اور اس زمانے میں شی جن پنگ سے ان کی اہلیہ کئی زیادہ مشہور تھیں، ان کی بیٹی کا نام ’شی مینگ زے‘ ہیں جو کہ میڈیا کے مطابق اس وقت امریکہ میں تعلیم حاصل کررہی ہے۔ 2007ءمیں شنگھائی کے پارٹی چیف کو کرپشن پر برطرف کیا گیا تو یہ عہدہ شی جن پنگ کے پاس آگیا۔ شی جن پنگ کا عمومی تاثر یہ ہے کہ وہ نجی کاروباروں کے حامی ہیں اور معاملات میں حکومت کی بہت زیادہ دخل اندازی پر یقین نہیں رکھتے۔ 2012ءمیں انہوں نے پارٹی قیادت سنبھالتے ہی کرپشن کے خلاف جنگ کا اعلان کیا تھا اور میڈیا کے مطابق بڑی حد تک وہ اپنے وعدے پر پورا بھی اترے ہیں۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s